لوگوں کی تو بات دور کی ٹھرتی ہے ہم بذات خود مچھر سے بڑا ڈرتے ہیں ۔ یہ ڈر ہمیں اس وقت سے پیدا ہوا جب ڈینگی سرکار نے لاہور میں پہلی دفعہ دھاوا بول کے ہمیں بھی اپنی لپیٹ میں لے کر ادھ موا کر دیا تھا۔تب سے اب تک ہم ایک ‘‘ عام مچھر ‘‘ ( ڈینگی سرکار کا مرید ) کو بھی جہاں دیکھ لیں ہمیں اس پر ڈینگی کا ہی گمان ہوتا ہے اور ہماری پہلی کوشش یہی ہوتی ہے کہ سب کام چھوڑ کے پہلے اس کو پھڑکا دیں ۔۔۔ کیونکہ اگر ہم نے اس کو نہیں پھڑکایا تو یہ ہمیں پھڑکانے میں دیر بالکل نہیں لگائے گا ۔
دوسرے بہت سے سیانوں کی طرح ہم نے بھی مچھروں کو بھگانے کے لئے بہت سے ٹوٹکے آزمائے ہیں مگر سب بیکار ۔ ہزاروں روپے مچھر مار سپرے ، کوائل ، آئل ، کریم اور دیگر چیزوں پر ضائع کرنے کے باوجود شام پڑتے ہی یہ ‘‘ ڈھیٹ مچھر ‘‘ ہمارے کانوں میں کسی گندے اور غلیظ سیاستدان کی طرح بھوں بھوں کرنا شروع ہوجاتے ہیں ۔

ایک عدد تازہ لیموں لیجئے اور اسے درمیان میں سے کاٹ کر دو ٹکڑے کر لیں ۔۔۔ کسی بھی ایک ٹکڑے پر چار یا پانچ لونگ لگا کر کمرے میں رکھ دیں ۔۔۔۔۔پُرسکون نیند سونے پر ہمیں دعائیں دیں کیونکہ اب آپ کے کمرے میں ڈینگی اور اس کے مریدین ( عام مچھر ) کا داخلہ ممنوع ہوچکا ہے ۔
کیا واقعی ایسا ہی ہے ؟
جواب دیںحذف کریںگویا تجربہ کیا اور کامیاب پایا !
جی محترم سر جی ۔۔۔بالکل ایسا ہی ہے ۔۔۔ مجھے تجربہ کرتے ہوئے آج پانچواں دن ہے ۔۔ میرے کمرے میں مچھروں کا نام و نشان تک نہیں ہے ۔۔
جواب دیںحذف کریںایک عدد لیموں اور کچھ لونگ گوجرانوالہ سے گزرتے ہوئے پکڑاتے جائیے گا۔ سمجھ تے گئے ای او
جواب دیںحذف کریںنجیب بھائی، مچھروںکو مجھ سے کچھ زیادہ ہی پیار ہے، جہاں محفل میںتین چار لوگ بیٹھے ہونگے یا کمرے میںدوسرے لوگوں کی صحبت ہوگی وہاں یہ سارے مچھر دوسروںکو چھوڑ کر مجھے چھومنے چاٹنے چلے آتے ہیں۔ اُن کی محبت اپنی جگہ لیکن جو تکلیف مجھے ہوتی ہے وہ بیان کرنے کے قابل نہیں۔ ساری چیزیں میں بھی آزما چکا ہوں اور آج کل تو دھوئیں بھرے کمرے میں سونا پڑرہا ہے مگر یہ پنکھا بند اور اُن کا حملہ شروع۔ انشاء اللہ آج آپ کی بتائی ہوئی بات پر عمل کروں گا۔ ہوسکتا ہے اس سے مچھروں کی محبت میںکچھ فرق پڑ جائے۔
جواب دیںحذف کریںسرکار دیر بڑی ہوگئی تھی ورنہ آپ کے ڈیرے پر حاضری کے بغیر ہم بھلا آگے کیسے جاسکتے تھے۔۔۔انشااللہ پھر کبھی سہی
جواب دیںحذف کریںنعیم بھائی تبصرے کا شکریہ ۔۔۔ ضرور آزمائیں انشااللہ افاقہ ہوگا
جواب دیںحذف کریںتو اس کا مطلب ہے کہ سالا ایک لیموں مچھر کو "الیکشن جیتا ہوا سیاستدان" بنا دیتا ہے
جواب دیںحذف کریں