My Photography لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
My Photography لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 27 مئی، 2014

چوبرجی ۔۔۔ مغل شہنشاہ کا ایک حسین شاہکار

لاہور شہر میں واقع چوبرجی مغل شہنشاہ کا بنایا ایک حسین شاہکار ہے ۔سڑک کے بیچوں بیچ چار برجوں پر کھڑی اس خوبصورت عمارت کے بالکل سامنے میانی صاحب قبرستان ہے جبکہ اس کے پیچھے شام نگر کا گنجان علاقہ نظر آتا ہے ۔۔۔ اس کے دائیں ایم اے او کالج والی روڈ ہے جبکہ اس کے بائیں ملتان روڑ ہے۔

چوبرجی کو چوبرجی اس لئے بھی کہا جاتا ہے کہ اس عمارت کے چار ستون ہیں جن کو برج کا نام دیا گیا اور اسی وجہ سے ہی شاید یہ چوبرجی کے نام سے مشہور ہوئی ۔تاریخ بتاتی ہے کہ اس عمارت کو مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر نے اپنی بیٹی زیب النساء کے لئے تعمیر کروایا تھا۔اس تاریخی بلڈنگ کو ١٦٤٦ سولہ سو چھیالیس میں تعمیر کیا گیا۔مغل فن تعمیر کا شاہکار ہوتے ہوئے اس بلڈنگ کو بھی حسین نقش و نگار سے سجایا گیا تھا جس میں نیلا رنگ نمایاں نظر آتا تھا۔

تاریخ کے بعض اوراق یہ بھی بتاتے ہیں کہ چوبرجی کے پیچھے جس جگہ آج کل شام نگر کا علاقہ ہے وہاں دریائے راوی بہتا تھا اور شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کی بیٹی زیب النساء اس خوبصورت بلڈنگ سے اس کا نظارہ کیا کرتی تھی ۔

اٹھارہ سو ترتالیس ١٨٤٣ میں زلزلہ آنے کی وجہ سے اس بلڈنگ کا ایک برج زمین بوس ہو گیا جس کی دوبارہ تعمیر کردی گئی تھی ۔مگر زمانے کے ظلم و ستم نے اس عمارت کو بھی صرف نشانی تک ہی رہنے دیا تھا۔

آج سے لگ بھگ تیس سال پہلے چوبرجی صرف میناروں تک ہی چوبرجی نظر آتی تھی ۔ اس کا رنگ روپ اڑ چکا تھا ۔ نقش و نگار مٹ چکے تھے ۔لگ بھگ پندرہ سال پہلے اس کو دوبارہ صحیح کیا گیا اس کے میناروں کی مرمت کر کے اس پر نیا رنگ و روغن کیا گیا۔اس سے ملحقہ باغ کو رنگا رنگ پھولوں سے سجایا گیا۔جہاں آج کل غریب مزدور اپنی راتیں گذارتے ہیں۔

[gallery ids="1345,1346,1347,1348,1349,1350,1351,1352,1353,1354,1355,1356,1357,1358,1359,1360,1361,1362"]

پیر، 26 مئی، 2014

میری فوٹو گرافی ‘‘ مینار پاکستان کی چند تصاویر

مینار پاکستان کو یادگار پاکستان بھی کہا جاتا ہے ۔یہ مینار مغلیہ اور اسلامی طرز تعمیر کا ایک شاندار شاہکار ہے۔ مینار پاکستان ٢٣ مارچ ١٩٤٠ کی قرارداد کے نتیجے میں وجود میں آیا جبکہ اس کی تعمیر ١٩٦٠ میں شروع ہوئی اور اسے اکتوبر ١٩٦٨ میں مکمل کر لیا گیا ۔اس کا ڈیزائین نصیر الدین خان نے بنایا جبکہ اس کی تعمیر سول انجینیر عبدالرحمن خان نیازی کی نگرانی میں کی گئی ۔اقبال پارک کے ساتھ یہ خوبصورت مینار اپنی مثال آپ ہے ،اگر آپ اس کے سامنے کے رخ پر کھڑے ہوں آپ کے دائیں ہاتھ راوی روڈ جبکہ بائیں ہاتھ بادامی باغ اورسامنے کے رخ پر بادشاہی مسجد ، شاہی قلعہ نظر آتے ہیں ۔
یہ تصاویر کینن ڈی ٦٠٠ ڈی کے کیمرہ سے کھنچی گئی ہیں جس میں اٹھارہ ضرب پچپن کا لینز استمال کیا گیا ہے

[gallery ids="1328,1329,1330,1331,1332,1333,1334,1335"]

اتوار، 25 مئی، 2014

میری فوٹو گرافی ‘‘ کچھ پودوں کی تصویریں

آج سے میں اپنی فوٹوگرافی کے سلسلہ میں کچھ تصاویر روزانہ کی بنیاد پر پوسٹ کیا کروں گا ۔ آج کی تصاویر لاہور گلشن راوی میں ایک پودوں کی نرسری سے لی گئیں ہیں

[gallery ids="1307,1308,1309,1310,1311,1312,1313,1318,1317,1316,1315,1314"]