quraan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
quraan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 30 جون، 2015

روزہ خور کا پہلا روزہ

ماضی کے جھروکوں میں جانے کے لئے بس آنکھیں بند کرنے کی دیر ہوتی ہے تو آپ نے جہاں جانا ہوتا ہے وہاں پہنچ جاتے ہیں ۔صفدر گھمن صاحب نے ماضی کے جھروکوں سے اپنے پہلے روزے کا احوال لکھ کر ساتھ ہی دوسروں کو بھی تحریک دے دی ۔ کوثر بہن اور نعیم خاں نے بھی اپنی اپنی خوبصورت یادوں سے روداد پیش کی ۔اب جانے نعیم خاں صاحب کو ہمارے روزہ خور کے بارے میں کس نے بتایا کہ انہوں نے ہمیں بھی کہہ ڈالا ۔۔۔۔۔ شاید انہیں طاہر القادری کی طرح عالم رویا میں کسی نے بتایا ہوگا ۔۔۔۔

میں جب اپنے ماضی میں جھانکتا ہوں تو مجھے ایک ایک لمحے کی بات یاد آتی ہے ۔ میں پانچویں کلاس میں تھا جب میں نے پہلا روزہ رکھا ۔سخت گرمیوں کے دن تھے ۔ہر دس منٹ بعد میں پانی کی ٹونٹیوں پر جا کر کبھی سر میں پانی ڈالتا تھا اور کبھی منہہ میں پانی لے کر کلیاں کرتا جاتا تھا۔افطار تک وقت کیسے گزرا ۔۔۔ بس مت پوچھئے ۔۔۔۔ بس اس ایک روزے کے بعد مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں نے بہت عرصہ تک روزہ نہیں رکھا۔

1986 کو میری شادی ہوئی تب تک اور شادی کے بعد بھی میں نے کسی رمضان میں پندرہ یا سولہ روزوں سے زیادہ کبھی نہیں رکھے وہ بھی صرف ایک یا دو دفعہ ۔۔۔ ورنہ کبھی کسی رمضان میں دو رکھ لئے کسی میں تین ۔۔۔البتہ میں سحری بڑے اہتمام سے کرتا تھا یعنی پراٹھے وغیرہ کھا کر صبح پھر ناشتہ پھڑکا دینا۔۔۔جہاں تک نماز کی بات ہے تو جمعہ ضرور پڑھتا تھا مگر وہ بھی باقاعدہ نہیں ۔

1992 میری زندگی کا ایسا سال ہے جس میں اللہ کی رحمت سے میں بالکل تبدیل ہوگیا ۔۔۔ اسی سال میں نے الحمدللہ حج کی سعادت حاصل کی اور بعد ازاں آج تک الحمدللہ کبھی روزہ اور نماز نہیں چھوڑی ۔۔۔
میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ وہ مجھے توفیق دیتا ہے کہ میں روزہ رکھوں اور نماز پڑھوں ۔۔۔ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ میرے گناہ معاف کردے اور مجھے بخش دے ۔ اور میں جب تک زندہ رہوں مجھے صحت و تندرستی کے ساتھ توفیق دے کہ میں اس کی عبادت کرتا رہوں ۔آمین

اتوار، 29 جون، 2014

قرآن کریم کی تفسیر ابن کثیر ڈاؤنلوڈ کریں

Tafseer-Ibne-Kaseerقرآن کریم کی تفسیر ‘‘ تفسیر ابن کثیر ‘‘ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے اور اس تفسیر ابن کثیر کو امام المفسرین حافظ عماد الدین نے تالیف کیا ہے ۔ یہ قرآن پاک کی ایسی مستند ترین تفسیر ہے جس پر تمام مسالک کے علماء کرام متفق ہیں بلکہ یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ بہت سے نامور علماء کرام کی لکھی گئی تفاسیر میں تفسیر ابن کثیر سے حوالہ جات دئے گئے ہیں۔قرآن کریم کی تفسیر ابن کثیر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کی گئی بلکہ اس کے تمام حوالہ جات مستند احادیث کو مد نظر رکھ کر دئے گئے ہیں۔تفسیر ابن کثیر ایسی مستند تفسیر ہے جس پر آج تک کسی بھی مسلک کے عالم یا مفتی صاحبان نے اعتراض نہیں کیا۔

تفسیر ابن کثیر پی ڈی ایف میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

تفسیر ابن کثیر ورڈ فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

تفسیر ابن کثیر ورڈ فارمیٹ میں مہیا کرنے کے لئے میں خصوصاً محترم اعجاز عبید صاحب ، اردو محفل اور ساتھ ساتھ اردو محفل لائبریری کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی محنت سے انٹرنیٹ کی دنیا میں یونی کوڈ کتابوں کے حصول کو آسان اور مفت بنا دیا۔



ہفتہ، 28 جون، 2014

آسان ترجمے کے ساتھ قرآن کریم ڈاؤنلوڈ کریں

q-0001قرآن مجید کا یہ ترجمہ حافظ نذر احمد کا لکھا ہوا ہے اور اس ترجمہ کو تمام مسالک کے علما کرام نے متفقہ طور پر منظور کیا ہوا ہے جبکہ اس ترجمے پر تینوں مسالک کے علماء کرام نے نظر ثانی کر کے اسے متفقہ طور پر منظور کیا ہے ۔

قرآن مجید کا یہ ترجمہ کئی اعتبار سے منفرد ہے ۔ یعنی کہ قرآن پاک کے ہر لفظ کا جدا جدا ترجمہ اور ساتھ ہی مکمل آسان ترجمہ شامل ہے ۔قرآن کے اس ترجمے کی خوبی یہ ہے کہ عربی سے ناواقف بھی چند پارے پڑھ کر آسانی سے ترجمہ قرآن سمجھ سکتا ہے۔

آسان ترجمے کے ساتھ قرآن کریم یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں