‏urdu font لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏urdu font لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 15 اگست، 2017

منگل، 19 جولائی، 2016

اپنے موبائل فون سے بہت آسانی سے اردو میں لکھیں ۔۔جدید ایڈیشن

اپنے موبائل فون سے بہت آسانی سے اردو میں لکھیں ۔۔جدید ایڈیشن
ویڈیو کو بڑا کر کے دیکھیں ۔۔۔ آپ کو سمجھنے میں آسانی رہے گی



منگل، 3 فروری، 2015

نوٹو کا کمال ۔۔ اردو دانو ڈالو اب دھمال

انٹرنیٹ کی دنیا میں تحریری اردو نے 2010 سے 2014 کے درمیان اتنی تیزی سے ترقی کی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔اردو کے چاہنے والوں نے اپنے شب و روز کی محنت سے جہاں مفت اردو کے مختلف ڈیکسٹاپ اور ویب کے سوفٹ وئیر بنا ڈالے وہاں اردو فونٹ بنانے والوں نے بھی کوئی کسر نہیں اٹھا چھوڑی۔ عربی اور فارسی فونٹ بنانے والوں نے بھی اردو فونٹ بنانے والوں کی تکنیکی مدد کی ۔

فونٹ کے گھرانوں میں نسخ فونٹ کے موجود ہوتے ہوئے بھی نستعلیق فونٹ کی شدت سے ضرورت محسوس ہوتی رہی ۔آخر کار 2010 کے بعد سے حکومتی اداروں سمیت انفرادی طور پر بھی چند ایک خوبصورت نستعلیق فونٹ وجود میں آگئے ۔جن میں پاک نستعلیق ، جوہر نستعلیق ، گوہر نستعلیق ، علوی نستعلیق ، حسینی نستعلیق ، نفیس نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق قابل ذکر ہیں ۔

اگر ان سب میں ایک اچھے مکمل اور خوبصورت نستعلیق فونٹ کا موازنہ کیا جائے تو ‘‘ جمیل نوری نستعلیق ‘‘ کا کوئی جوڑ نہیں ہے ۔اور یہ جمیل نوری نستعلیق ہی ہے جو آج بھی ویب کی دنیا پر چھایا ہوا ہے ۔اردو کی بہت سی ویب سائٹ آج بھی یہی فونٹ استمال کر رہی ہیں ۔

ان بنائے گئے تمام نستعلیق فونٹ کی سب سے بڑی جو خامی ہے وہ یہ کہ یہ حجم میں بہت بڑے ہیں ۔ان میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ سمیت کوئی بھی ایسا فونٹ نہیں ہے جو حجم میں دس میگا بائٹ ( دس ایم بی ) سے کم ہو ۔اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کی وجہ سے یہ ایک تو ڈاؤنلوڈ ہونے میں وقت لیتے ہیں دوسرا یہ ویب فونٹ کے طور پر استمال بھی نہیں کئے جاسکتے ۔ویب فونٹ کی جہاں تک بات آتی ہے تو کاپی رائٹس اور حجم کے لحاظ سے ان میں سے کوئی فونٹ ایسا نہیں ہے جو کو کہ گوگل لیب کے معیار پر پورا اترتا ہو۔اور ویب ایمبینڈ کے طور پر استمال ہوسکے ۔

نوٹو نستعلیق اردو ڈرافٹ فونٹ کے بنانے والے بہداد صاحب ہیں جن کا تعلق ایران سے ہے اور آجکل وہ کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں ۔ بہداد نے نوٹو گھرانے کے جہاں دنیا کی اور بہت سی زبانوں میں مفت فونٹ تیار کئے ہیں وہاں انہوں نے اردو کا یہ نوٹو نستعلیق اردو فونٹ بھی بنایا ہے جو کہ نستعلیق میں ویب کا ایک بہترین فونٹ ہے۔نوٹو نستعلیق اردو فونٹ گو کہ ابھی بالکل مکمل نہیں ہے مگر اس کی بہتری پر کام جاری ہے ۔اس فونٹ کی سب سے بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں اردو کے علاوہ پنجابی ، کشمیری اور فارسی کی سپورٹ بھی شامل ہے ۔

نوٹو نستعلیق اردو ( ڈرافٹ فونٹ ) ایک بہترین اور تیزرفتار نستعلیق فونٹ ہے جو کہ ویب ایمبینڈ کے طور پر استمال کیا جاسکتا ہے اور جارہا ہے ۔اس کی مثال میرا بلاگ ہے ۔اس کا حجم صرف دوسو بیاسی کلوبائٹ ( ٢ سو بیاسی کے بی ) کے قریب ہے اور یہ کاپی رائٹس کے لحاظ گوگل لیب کے معیار پر پورا اترتا ہے اور آجکل نوٹو فونٹ گھرانے کے تمام فونٹس کے ساتھ یہ بھی گوگل لیب کی زینت بنا ہوا ہے ۔دیکھا جائے تو یہ جمیل نوری نستعلیق کی طرح خوبصورت تو نہیں ہے مگر اتنا بد صورت بھی نہیں کہ اس کی جگہ نہ لے سکے۔

نوٹو نستعلیق اردو ڈرافٹ فونٹ کے بارے میں جاننے کے لئے آپ اس صفحے کا معائنہ کرسکتے ہیں ۔۔۔ یہاں کلک کریں


نوٹو نستعلیق اردو فونٹ کو اپنی ویب سائٹ پر استمال کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے کوڈ کاپی کر کے اپنی سٹائل شیٹ میں پیسٹ کر لیں ۔اور اگر آپ گوگل لیب میں یہ کوڈ دیکھنا چاہتے ہوں تو یہاں کلک کریں



@import url(http://fonts.googleapis.com/earlyaccess/notonastaliqurdudraft.css);



سٹائل شیٹ کی فونٹ فیملی کے ٹیگ میں نیچے دئے گئے فونٹ فیملی ٹیگ استمال کریں


font-family: 'Noto Nastaliq Urdu Draft', tahoma, serif;



سوال ۔ ویب ایمبینڈ فونٹ کیا ہے اور یہ کیا کام کرتا ہے
جواب ۔ اس فونٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور جونہی کوئی قاری ویب ایمبینڈ فونٹ والی ویب سائٹ کا وزٹ کرتا ہے تو وہ فونٹ خودبخود اس کے کمپیوٹر کی عارضی فائلوں میں انسٹال ہوجاتا ہے جس سے وہ قاری ویب صفحات کو ایسے ہی فونٹ میں دیکھتا ہے جس فونٹ میں آپ اسے دکھانا چاہتے ہیں ۔

ہفتہ، 3 جنوری، 2015

آئیے موبائل فون سے اردو میں لکھیں

کافی عرصہ سے بہت سے دوست احباب یہ جاننا چاہ رہے تھے کہ ہم اپنے موبائل فون سے ذاتی پیغامات ، فیس بک ، ٹویوٹر یا ویب سائٹ کے کسی صفحے پر اردو زبان میں کیسے لکھ سکتے ہیں ؟ ۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ موبائل فون پر کمپیوٹر سے بھی زیادہ آسانی سے اردو لکھی جاسکتی ہے اور یہ بہت ہی آسان ہے ۔آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم اپنے موبائل فون سے اردو کیسے لکھتے ہیں ۔

اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے تو اسے آن کریں اور اسے انٹرنیٹ سے منسلک کردیں ۔آپ اسے اپنے وائی فائی یا موبائل نیٹ ورک کے زریعہ سے انٹرنیٹ سے منسلک ہوسکتے ہیں ۔

آپ کے موبائل فون پر پلے سٹور کا آئیکون بنا ہوگا ۔۔۔ اسے کلک کریں ۔۔۔ نیچے دیکھئے تصویر میں۔۔۔



پلے سٹور کی سائٹ کھلنے پر اوپر سرچ میں GO KEYBORD لکھیں۔۔
نیچے دیکھئے تصویر میں۔۔۔




گو کی بورڈ کے آنے پر اسے کلک کر کے اپنے موبائل میں انسٹال کر لیں ۔۔۔نیچے دیکھئے تصویر میں ۔۔



آپ کے موبائل میں گو کی بورڈ انسٹال ہونے کے بعد گو کی بورڈ کا ایک ایسا آئیکون آ جائے گا ۔۔۔نیچے دیکھئے تصویر میں



اس آئکون کو کلک کر کے کھولیں تو آپ کے پاس ایسی ونڈو کھلے گی ۔۔۔۔ نیچے دیکھئے تصویر میں



یہاں تیر کے نشان پر کلک کریں گو کی بورڈ کو منتخب کر لیں ۔۔۔۔نیچے دیکھئے تصویر میں



جب آپ گو کی بورڈ کو منتخب کر چکیں گے تو آپ کے پاس ایسی ونڈو کھلے کی ۔۔۔ اسے آپ اوکے کر دیں ۔۔۔ نیچے دیکھئے تصویر میں



اب آپ پرانے کی بورڈ کی جگہ گو کی بورڈ کو فون کے ساتھ نتھی ( اٹیچ) کریں ۔۔۔تیر کے نشان پر کلک کریں ۔۔۔ نیچے دیکھئے تصویر میں




لیجئے جناب اب آپ نے گو کی بورڈ اپنے موبائل فون میں مکمل انسٹال کر لیا ہے ۔۔۔اب صرف ایک چھوٹا مرحلہ اور باقی ہے ۔۔۔اپنے اس کی بورڈ کے ساتھ اردو کو بھی شامل کرنا ۔اس کے لئے آپ ایک بار پھر گو کی بورڈ کے آئکون کو کلک کریں ۔۔۔نیچے دیکھئے تصویر میں



ونڈو کھلنے کے بعد ایک سیٹنگ کا پیگ آئے گا ۔۔اس میں لینگویج میں جائیں ۔۔۔ اور نیچے جا کر ‘‘ اردو ‘‘ زبان کو منتخب کر لیں ۔۔۔ نیچے دیکھئے تصویر میں




اردو زبان پر کلک ہوتے ہی اردو زبان خود ہی آپ کے موبائل میں چھ یا سات سیکنڈ میں انسٹال ہو جائے گی ۔۔۔اگر آپ کا موبائل آپ کو اردو پلے سٹور سے انسٹال کرنے کا کہے تو اوکے کر دیں اور انسٹال کر لیں ۔۔۔



اب آپ کا موبائل اردو لکھنے کے قابل ہو چکا ہے ۔۔۔آپ اپنے میسیج کو کھولیں ۔۔۔ جہاں انگلش لکھا ہوا ہے اسے کلک کر کے اردو منتخب کر لیں ۔۔۔نیچے دیکھئے تصویر میں







نوٹ ۔۔ سوفٹ کی بورڈ یا دوسرے تیسرے کی بورڈ سے یہ ‘‘ گو کی بورڈ ‘‘ بہت آسان ہے ، مفت ہے اور اس میں اشتہار بھی بہت کم آتے ہیں ۔۔اس لئے ہم اسی کو ترجیح دیتے ہیں

آئی فون اور آئی پیڈ میں اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کے لئے آپ یہاں کلک کر کے محترم عمر بنگش صاحب کے بلاگ پر جائیں

بدھ، 13 فروری، 2013

میں سلام پیش کرتا ہوں امانت علی گوہر ، نبیل نقوی اور شارق مستقیم کو

میں سلام پیش کرتا ہوں امانت علی گوہر کو ۔۔ جس نے سب سے پہلا انپیج تو یونی کوڈ کنورٹر ( انپیج سے تحرہری اردو کو تبدیل کرنے کا آلہ ) ایجاد کیا ۔مجھے یاد ہے جب کمپیوٹر پر اردو لکھنا خواب تھا ۔۔ مجھے یہ بھی یاد ہے کہ لوگوں کے تصور میں بھی نہیں تھا کہ انٹرنیٹ پر بھی کبھی اردو لکھی جاسکے گی ۔
امانت علی گوہر ایک ایسا انسان جس نے اردو کی بے لوث خدمت کی ۔۔ آج وہ انٹرنیٹ کی دنیا میں کہیں گم ہے ۔
امانت علی گوہر ایک ایسا انسان جس نے کبھی اردودانوں پر اپنا احسان نہیں جتایا۔
امانت علی گوہر ہم آپ کے اردو پر کئے گئے احسان کو کبھی نہیں بھلا سکتے

میں سلام پیش کرتا ہوں نبیل نقوی کو ۔۔۔ جس نے اردو ایڈیٹر اور اردو ویب پیڈ تخلیق کر کے ویب کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا
میں سلام پیش کرتا ہوں شارق مستقیم کو ۔۔۔۔ جس نے سب سے پہلے ونڈو ٩٨ اور ونڈو ایکس پی کے لئے اردو انسٹالر بنایا
میں سلام پیش کرتا ہوں شارق مستقیم کو ۔۔۔۔ جس نے امانت علی گوہر کے بعد سب سے بہترین انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر بنایا
میں شاباش دیتا ہوں خود ( پردیسی ) کو بھی ۔۔۔ جس نے سب سے پہلے اردو ویب سائٹ کے سانچے تیار کئے ۔۔آج انٹر نیٹ پر اردو کی ہزاروں نہیں لاکھوں ویب سائٹ موجود ہیں
میں شاباش دیتا ہوں خود ( پردیسی ) کو ۔۔۔ جس نے سب سے پہلے ورڈ پریس کو اردو میں ڈھالا

میں سلام پیش کرتا ہوں ان سب کو جو آج بھی اردو کی ترویج کے لئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں



ہفتہ، 15 دسمبر، 2012

محترم سید شاکرالقادری صاحب اور اشتیاق علی صاحب کے اعزاز میں لاہور میں تقریب پزیرائی کا انعقاد

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عوام کو صحیح سمت دکھانے کے لئے ایک اچھے لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے ایسے ہی کسی بھی تحریک ، انجمن یا کہ کسی محفل کو رواں دواں اور متحرک رکھنے کے لئے ایک اچھے ، باصلاحیت ، چاق و چوبند لیڈر کا ہونا بھی بے حد ضروری ہوتا ہے ۔عاطف بٹ میں یہ تمام خوبیاں موجود ہیں ۔ بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر لاہور میں عاطف بٹ نہ ہوتا تو محفل کی سرگرمیاں لاہور میں ایسے ہی سونی ہوتیں جیسا کہ آج سے چھ ماہ پہلے تک تھیں۔میں عاطف بٹ کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اس کی محنت اور کاوشوں سے کم از کم لاہور میں اردو محفل اب کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔
میں اس کے ساتھ ساتھ ساجد بھائی کی خدمات کا معترف ہوں کہ وہ اپنی انتہائی خرابی صحت کے باوجود اردو محفل کے لئے انتھک محنت اور جدوجہد میں عاطف بٹ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔۔کبھی کبھی میں خود سے سوچتا ہوں کہ ان دونوں کو کیا ملتا ہے جو یہ یوں اپنا قیمتی وقت، پیسہ خرچ کئے جاتے ہیں ۔پھر سوچتا ہوں ، شاید کہ پیار اور جذباتیت کی انتہا ہے جو کہ انہیں اردو محفل سے ہے ۔

ابھی کل ہی کی بات ہے کہ ساجد بھائی اور عاطف بھائی بارش میں بھیگتے ہوئے میرے والد صاحب کی تعزیت کے لئے میرے گھر پہنچے تھے ۔تعزیت کے بات بہت سی باتیں ہوئیں اور باتوں باتوں میں ہی عاطف بٹ نے محترم سید شاکرالقادری صاحب کا تذکرہ کر دیا کہ وہ آج کل لاہور میں موجود ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ لاہور میں بھی ان کے اور اشتیاق علی کے اعزاز میں ایک تقریب پزیرائی کا اہتمام کر دیا جائے ۔
میں نے اور ساجد بھائی نے کہا کہ اس سے اچھی اور کیا بات ہو سکتی ہے ۔ بحرحال عاطف بٹ نے اسی وقت محترم سید شاکرالقادری صاحب کو فون کیا اور ان سے ملنے کا کہہ کر مجھ سے رخصت ہو لئے ۔

آج جمعہ کی سہہ پہر کو عاطف بٹ صاحب کا فون آیا اور کہنے لگے کہ شام پانچ بجے کازمو پولیٹن کلب باغِ جناح میں محترم سید شاکرالقادری صاحب اور اشتیاق علی کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کے انعقاد کے انتظامات کو مکمل شکل دے دی گئی ہے بس آپ نے پہنچنا ہے ۔
میں اور میرا ایک دوست نیر احمد شکوہ تقریباً ساڑھے چار بجے گھر سے نکلے سڑکوں پر ٹریفک کے بے پناہ رش کی بدولت ہم کازمو کلب میں پندرہ منٹ لیٹ پہنچے ۔میں اپنے تئیں پیشمان سا ہو کر اندر داخل ہوا چاہتا تھا کہ کیا دیکھتا ہوں ، چہار سو ہو کا عالم ہے ۔اردو محفل کا نہ کوئی بندہ نہ بندے کی ذات ۔

ایسے میں عاطف بٹ کا فون آ جاتا ہے ، پوچھتے ہیں کہاں ہیں آپ ، میں کہتا ہوں سرکار آپ کے قدموں میں ۔۔۔ کہنے لگے میں بس راستے میں ہوں ، وہاں میرے دوست حبیب چوہان صاحب ہوں گے ان سے مل لیں ۔
میں ہوں کہہ کر حبیب چوہان صاحب کو ڈھونڈتا ہوں ۔چوکیدار سے پتہ کرنے پر حبیب چوہان صاحب ٹہلتے ہوئے مل جاتے ہیں ۔ خیر سلام دعا ہوئی ، بڑی محبت سے پیش آئے ، پیار سے ہاتھ پکڑ کر کلب کے اندر لے گئے اور نرم گرم صوفے پر جا بٹھایا۔

حبیب چوہان صاحب کا تعارف پوچھنے پر پتہ چلا موصوف صحافت سے تعلق رکھتے ہیں اور لاہور میں اپنا چینل کے سائے تلے کام کر رہے ہیں ۔باتوں باتوں میں میں کلب کے ماحول کا جائزہ بھی لے رہا تھا۔اچھی اور پرسکون جگہ تھی ۔۔۔شرارت سوجھی ، چوہان صاحب سے پوچھا کہ چوہان صاحب یہاں کوئی پینے پلانے کو بھی کچھ ملے گا کہ نہیں ، کہنے لگے کیا مطلب ، میں نے کہا کہ اس کلب میں کوئی شراب وراب کا انتظام بھی ہے کہ نہیں ۔۔چوہان صاحب مجھے حیرت سے دیکھا کئے۔ابھی وہ محو حیرت ہی تھے کہ میں پوچھ بیٹھا کہ اچھا علیحدہ کمروں ومروں کا تو انتظام ہو گا نا یہاں ۔۔۔
اب چوہان صاحب شاید چڑ کر بولے بھائی یہ وہ والا کلب نہیں ہے ۔ یہ پاکستانی کلب ہے ۔یہاں یہ سب نہیں ہوتا ۔۔اتنا کہتے ہی چوہان صاحب اٹھ کر باہر کو چل دئے

تھوڑی دیر بعد کیا دیکھتا ہوں کہ باہر سے حبیب چوہان صاحب کے ساتھ محترم سید شاکرالقادری صاحب ،اشتیاق علی صاحب،فرخ منظور صاحب اور شعبان نظامی صاحب کی آمد ہوتی ہے ۔ٹی وی لاؤنج میں سب سے تعارف حاصل ہوتا ہے ۔جس میں شاید محبت اور انسیت کا عنصر شامل ہونے کی وجہ سے ہم میں سے کسی کو ایک دوسرے سے اجنبیت محسوس نہیں ہوئی ۔
کچھ دیر بعد ہم اٹھ کر کانفرنس روم میں چل دیتے ہیں جہاں ہمارے بیٹھتے ہی ساجد بھائی کی آمد ہوتی ہے ۔بعد آزاں حسن نظامی صاحب( پسر شاکرالقادری) ، احمد صابر سبہانی ، آصف بٹ ( صحافی ۔ اپنا چینل ) کی آمد بھی ہوتی ہے۔

تھوڑا سا تصویری سیشن ہوتا ہے ۔۔۔۔

عاطف بٹ صاحب اٹھ کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے پہلے اردو محفل کا تفصیلی تعارف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ محترم سید شاکرالقادری اور اشتیاق علی کے بارے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے القلم تاج نستعلیق فونٹ کے بارے میں ان کی خدمات کا ذکر بڑے خوبصورت انداز میں کرتے ہیں ۔

بعد ازاں عاطف بٹ صاحب میری طرف گھور کر دیکھتے ہیں اور ساتھ ہی مسکراتے ہوئے مجھے اردو محفل پر اور اردو بلاگر پر روشنی ڈالنے کا کہہ کر مجھ ناچیز کو بولنے کی دعوت دیتے ہیں ۔ہم نے بھی جو الٹا سیدھا منہہ میں آیا کہہ ڈالا۔

اشتیاق علی صاحب کو دعوت خطاب دی گئی جنہوں نے محترم سید شاکرالقادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو اپنی شاگردی میں قبول کیا اور ان سے اس عظیم کام میں مدد لی۔انہوں نے کہا کہ القلم تاج نستعلیق فونٹ بنانے سے پہلے میں اس بارے کچھ بھی نہیں جانتا تھا یہ صرف محترم سید شاکرالقادری کی مہربانی سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔

آخر میں محترم سید شاکرالقادری صاحب کو دعوت خطاب دی گئی ۔محترم سید شاکرالقادری صاحب نے ابتدا سے لے کر القلم تاج نستعلیق فونٹ بنانے تک کے مرحلے پر تفصیلاً روشنی ڈالی ۔تمام حاضرین نے ان کی کاوشوں پر خوب دل کھول کر داد دی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

آخری مرحلے میں اردو محفل کی جانب سے محترم سید شاکرالقادری صاحب کے شاگرد اشتیاق علی کو ایک ہدیہ دیا گیا جو کہ رقم کی صورت میں تھا جس کی مالیت میرے علم میں نہیں ، مگر میرے اندازے کے مطابق دس یا بیس ہزار کے لگ بھگ ہو سکتی ہے ۔اس ہدیہ کو پیش کرنے کے لئے نبیل نقوی کے دوست احمد صابر سبحانی صاحب سے درخواست کی گئی تاکہ نبیل نقوی کی کمی دور کی جاسکے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم سید شاکرالقادری صاحب
اچھے اور انتہائی نفیس انسان ۔۔۔۔ مل کر خوشی محسوس ہوئی ۔۔میرے خیال میں ان کی محنت اور کاوشوں کی جتنی پزیرائی انہیں ملنی چاہئے شاید ہم لوگ ان کو دے نہ سکیں ۔اللہ انہیں اس کام کا اجر دے

اشتیاق علی قادری
اچھا اور محنتی انسان ۔۔۔ شاید اس بندے میں کوئی چیز ، کوئی لگن ہے جسے محترم سید شاکرالقادری صاحب نے محسوس کر لیا۔

حسن نظامی ( پسر شاکرالقادری ) ۔
اپنے والد محترم کی طرح نفیس انسان ۔۔۔۔ادب کرنے والا ، اپنے والد محترم کی تعریف پر اس کی آنکھوں کی خوبصورت چمک مجھے اس کی فرمانبرداری کا پتہ دیتی ہے


فرخ منظور
ایک اچھا اور سلجھا ہوا انسان جو انسانوں کو پرکھ کر اس پر بھروسہ کرنا پسند کرتا ہے ۔۔۔

شعبان نظامی
آنکھوں میں شرارت لئے سب کے چہرے پڑھنے والا ایک اچھا انسان

احمد صابر سبحانی
ایک اچھے انسان ، عاطف بٹ صاحب کے دوست ، فیصل بنک کے منیجر اور اردو محفل کے ایڈمن نبیل نقوی کے ہمسائے اور دوست


حبیب چوہان
اچھا انسان ، سینئر صحافی ۔۔۔ عاطف بٹ صاحب کا دوست ۔اتنے بہتریں انتظامات پر ہم سب ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔


آصف بٹ
سینئر صحافی ۔۔ اپنا ٹی وی کے لاہور کے نمائنگان میں شامل

[gallery ids="487,488,489,490,491,492,493,494,495,496,497,498,499,500,501,502,503,504,505,506,507,508,509,510,511,512,513,514,515,516,517,518,519,520,521,522,523,524,525,526,527,528,529,530,531,532,533,534,535,536,537,538,539,540,541,542,543,544,545,546,547,548,549,550,551,552,553,554,555,556,557,558,559,560,561,562,563,564,565,566,567,568,569,570,571,572,573,574,575,576,577,578,579,580,581,582,583,584,585,586,587,588,589,590,591,592,593,594,595,596"]