microblogging لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
microblogging لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 15 اگست، 2017

ہفتہ، 1 جولائی، 2017

گوگل ایڈ سینس سے ہزاروں روپے کمائیں ۔۔ آزمودہ نسخہ

گوگل ایڈ سینس گوگل کے وہ اشتہارات ہیں جن کو ویب سائٹس یا بلاگ پر لگا کر پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔یہ پہلے صرف انگلش کی ویب سائٹ پر ہی لگائے جا سکتے تھے ۔۔۔ ابھی دو تین دن پیشتر ہی گوگل نے یہ سروس اردو یونی کوڈ یعنی اردو تحریری ویب سائٹ اور بلاگ والوں کے لئے بھی مہیا کر دی ہے ۔۔۔ اس سلسلے میں آپ کی آگاہی کے لئے اردو میں گوگل ایڈ سینس کے بارے میں یہ آسان سی ویڈیو بنائی ہے جس سے آپ کو گوگل ایڈ سینس کو سمجھنے میں آسانی پیش آئے گی ۔
ویڈیو سنئے اور نیک نیتی سے محنت کیجئے اگر نیک نیتی سے محنت کریں گے تو اس کا پھل بھی آپ کو اچھا ملے گا

https://youtu.be/uQJPYVpxjCE

منگل، 19 جولائی، 2016

اپنے موبائل فون سے بہت آسانی سے اردو میں لکھیں ۔۔جدید ایڈیشن

اپنے موبائل فون سے بہت آسانی سے اردو میں لکھیں ۔۔جدید ایڈیشن
ویڈیو کو بڑا کر کے دیکھیں ۔۔۔ آپ کو سمجھنے میں آسانی رہے گی



پیر، 9 مئی، 2016

بلاگروں کا ماما

پاکستان بنا ۔۔۔۔ لوگوں نے مل بانٹ کے کھایا ۔۔۔ تم نے کچھ لکھا ؟
بالکل نہیں۔۔۔
آدھا پاکستان بیچ دیا گیا ۔۔۔۔ تم نے اس پر روشنی ڈالی ؟
بالکل نہیں جی۔۔۔
سیاستدانوں نے رج کے ملک کو لوٹا اور پھر کھایا ۔۔۔۔ تم نے کچھ لکھا ؟
نہیں جی ۔۔۔
لوگوں نے زمینوں پر قبضے کر کے بنگلے بنا دیئے ۔۔۔ تم کچھ بولے؟
نہیں جی۔۔۔
لوگوں نے پاکستانی پیسوں سے سوئس بینک بھر دئے۔۔۔تم نے کچھ کہا
نہیں تو۔۔۔
اب پانامہ لیگ کا کٹا کھلا ۔۔۔ تمہیں تکلیف ہوئی ؟
بالکل بھی نہیں ۔۔میں نے اس کو معمول کی بات جانا ۔۔۔۔
اور یہ جو اب سیکرٹری مالیات بلوچستان کے اربوں ڈکارے سامنے آئے ۔۔۔ تمیں حیرت ہوئی ؟
حیرت تو دور کی بات میں نے اسے روز کا معمول جانا ۔۔۔
تو پھر ماما یہ معمولی سی بات پر اپنوں سے پنگا لینا کیا معنی ؟
بات تو آپ کی ٹھیک ہے مگر ۔۔۔
اگر مگر کچھ نہیں ، تم مامے ہو بلاگروں کے ؟
نہیں ۔۔ بالکل بھی نہیں ۔۔
اگر بلاگروں کے مامے نہیں ہو تو مارو پھر نعرہ ۔۔۔ سانوں کی
جی بہتر ۔۔۔ مار دیا نعرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانوں کی

جمعہ، 6 فروری، 2015

لائن میں لگنے سے پہلے لائن پر آجائیں

اینڈرائیڈ فون یا ٹیب میں ویسے تو بہت سے اہم اور کمال کے ایپ ہیں مگر کچھ ایپ ایسے ہیں جو مفت ہوتے ہوئے اپنی افادیت میں کوئی ثانی نہیں رکھتے ۔ان میں ایک ایپ لائن میسینجر کا بھی ہے ۔۔۔ کہنے کو تو لائن مسینجر ہے مگر ہم اسے چھوٹا فیس بک کہیں تو بے جا نہ ہوگا ۔اس میسینجر میں تحریری پیغام رسانی کے علاوہ صوتی پیغام رسانی یعنی آڈیو پیغام ، ویڈیو پیغام ، تصاویر وغیرہ کے فیچر بہت اچھے ہیں ۔اس کا پوری دنیا میں مفت کال کرنے کا فیچر تو بے حد کمال کا ہے کیونکہ اس کی آواز ایک تو کٹتی نہیں ہے دوسرا آپ اس سے اپنے پیاروں سے گھنٹوں بات کر سکتے ہیں ۔۔۔ اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ یہ تمام سہولیات بالکل مفت ہیں ۔

آپ اس سے ایک انسان سے علیحدہ چیٹ کے علاوہ گروپ چیٹ کے علیحدہ علیحدہ گروپ بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔۔۔ یعنی یہ لائن مسینجر اسکول کالجز اور کاروباری حضرات کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔

اس میں فیس بک کی طرح آپ اپنی وال پر کوئی بھی تحریر ، فوٹو ، آڈیو ، ویڈیو شئیر کر سکتے ہیں جو کہ آپ کے ایڈ کئے گئے تمام دوستوں کو جائے گی اور اگر آپ کوئی چیز مخصوص دوستوں کو بھیجنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے ۔

آجکل لائن میسنجر پر تمام اہم لوگوں نے اپنے اکاؤنٹ بنانے شروع کر دئے ہیں ۔۔۔ جیسا کہ پاکستان کا آفیشل اکاؤنٹ لائن پر موجود ہے ایسے ہی تمام مشہور اداروں کے علاوہ مشہور شخصیات نے بھی لائن پر ڈیرہ جمانا شروع کر دیا ہے ۔۔

نیچے لائن میسنجر کے بارے میں آپ کی سہولت کے لئے تصویری معلومات پیش کی جارہی ہیں جس سے آپ کو اسے سمجھنے اور استمال کرنے میں مزید آسانی ہو گی ۔


گوگل پلے سٹور میں جائیں اور اگر آپ کے پاس آئی فون ہے تو ایپل سٹور میں جائیں وہاں بھی لائن میسنجر کی مفت سہولت موجود ہے وہاں سے لائن میسینجر انسٹال کرلیں۔۔انسٹال ہونے کے بعد اسے اوپن کریں۔۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں




نیو یوزر پر کلک کریں ۔۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں



یہاں سے اپنے ملک کا نام تلاش کر کے کلک کرکے اس پر کلک کر دیں ۔۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں



ملک کے نام پر کلک کرنے سے پہلے خانے پر آپ کے ملک کا نام آ جائے گا ۔۔۔ دوسرے خانے میں اپنا موبائل فون نمبر لکھ کر نیکسٹ کر دیں ۔۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں



یہاں ان کے قواعد و ظوابط لکھے ہوئے ہیں جسے آپ تسلم کر کے آگے جائیں ۔۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں



یہاں وہ آپ کے موبائل نمبر کی تصدیق کے لئے آپ کے موبائل پر میسیج بھیجیں گے جس میں وہ کوڈ لکھا ہوگا جو آپ نے آگے درج کرنا ہے ۔۔۔۔اول تو وہ کوڈ خود ہی درج ہو جاتا ہے اگر بالفرض نہ ہو تو آپ اسے خود لکھ دیں ۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں




یہاں آپ اپنی سہولت کی خاطر ان کو نشان لگائیں یا نہ لگائیں ۔اس کے بعد اسے اوکے کر دیں ۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں



یہاں آپ نے اپنا نام اور ای میل رجسٹرڈ کروانا ہے ۔اگر کسی کا ای میل ایڈریس نہیں بنا ہوا تو وہ اسے بعد میں بھی رجسٹرڈ کروا سکتا ہے۔۔ نیچے تصویر دیکھیں




رجسٹرڈ ہونے کے بعد آپ کو لائن کی جانب سے تصدیق کے لئے ایک ای میل بھیجی جائے گی جس میں ایک کوڈ نمبر بھیجا جائے گا جو آپ نے یہاں درج کرنا ہے ۔اس کے بعد آپ رجسٹرڈ کے بٹن پر کلک کر کے اوکے کر دیں۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں






آپ کے موبائل فون پر لائن میسینجر کا ایک آئی کون بن گیا ہوگا ۔۔ اس کو کلک کریں ۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں



لائن مسینجر آپ کے سامنے کھل جائے گا ۔۔۔۔ میرے یہاں سارے ایڈ ہیں آپ کا شروع میں خالی ہوگا ۔۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں



اوپر دائیں ہاتھ ‘‘ مور ‘‘ کے نشان پر آپ جب کلک کریں گے تو یہاں سے آپ اپنے دوستوں کو ایڈ کر سکتے ہیں ۔۔۔ اپنی پروفائل ترتیب دے سکتے ہیں ۔۔ آفیشل اکانٹ والوں کو دیکھ سکتے ہیں اور انہیں ایڈ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں



اپنے دوست و احباب سے انفرادی طور پر آپ ٹیکسٹ میسیج کے علاوہ ، تصاویر ، آڈیو میسیج ، ویڈیو میسیج ، مفت کال کے بھی فوائد حاصل کر سکتے ہیں ۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں





میوزک چینل ہوں یا کہ نیوز چینل آپ یہاں ان کی ویڈیو وغیرہ بھی دیکھ سکتے ہیں ۔گھبرائیے گا نہیں یہ پاکستان کا ہی اے آر وائی میوزک چینل ہے بس یہ ہے کہ پاکستان نے اب ترقی کر لی ہے۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں




یہ آپ کا ایسا انفرادی وال ہو گا یعنی ٹائم لائیں ہو گی جہاں آپ جو بھی شئیر کریں گے وہ سب دوستوں کو جائے گا جو آپ کی لسٹ میں ہوں گے ۔۔دایہں ہاتھ کونے میں اوپر تیر کے نشان والی جگہ پر آپ کلک کر کے اپنی وال پر پیغام لکھ سکتے ہیں۔ نیچے تصویر دیکھیں




یہاں چیٹ پر کلک کر کے آپ انفرادی طور پر اپنے ایڈ کئے ہوئے تمام لوگوں یا آفیشل اکاؤنٹ والوں میں سے کسی کو بھی کلک کر کے اس سے چیٹ کر کر سکتے ہیں ۔۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں



اوپر جہاں چوکور ڈاٹس پر تیر کا نشان ہے وہاں کلک کر کے آپ اپنا گروپ تشکیل دے سکتے ہیں ۔۔۔۔ نیچے تصویر دیکھیں




خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں

اتوار، 11 جنوری، 2015

ٹویٹر سے عام موبائل فون تک ( مائکرو بلاگنگ ) ۔

مائکرو بلاگنگ کی اگر بات ہو تو ٹویٹر کا نام نہ آئے یہ تو ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ ٹویٹر بذات خود مائکرو بلاگنگ کے ابا جی ہیں ۔ یعنی یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ ٹویٹر سوفٹ وئیر ہی مائکرو بلاگنگ کا وہ واحد سوفٹ وئیر ہے جس سے مائکرو بلاگنگ متعارف ہوئی اور سوشل میڈیا نے ترقی کی ۔ بعد ازاں فیس بک ، گوگل پلس، ٹمبلر نے مائکرو بلاگنگ میں حصہ لے کر دنیائے سوشل میڈیا میں انقلاب برپا کر دیا ۔

یہ وہی ٹویٹر ہے جس کا سہارا لے کر اوباما نے امریکہ میں اپنی الیکشن کی بھرپور مہم چلائی اور کامیابی حاصل کی ۔اور یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا کے تمام نامور لوگ ، سیاستدان ، حکمران ، میڈیا کے لوگ ، بزنس مین و دیگر لوگوں کے علاوہ ، عاشق ، معشوق ، ویلے ، نکمے، شاعر ، ادیب ، لکھاری، بلاگرز اور شریف آدمی بھی یہاں پائے جاتے ہیں ۔

ٹویٹر کو اگر انفرادی طور پر استمال کیا جائے تو آپ اپنی بات ، اپنی تجاویز ، اپنی شکایات صدر اوباما سے لے کر دنیا کے کسی سربراہ مملکت یا عہدیداران ، ادارے، بزنس کمپنیز حتکہ پاکستان کے کسی بھی آدمی تک پہنچا سکتے ہیں ۔(جس کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنا ہوا ہو ) ۔۔

اگر آپ اس کو اجتماعی طور پر استمال کرنا چاہتے ، یعنی تعلیمی ، تنظیمی ، کاروباری ۔ سیاسی وغیرہ وغیرہ تو پھر آپ اس سے بہت سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں ۔آپ اس پر اپنی بات سیکنڈوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں ۔
غرض یہ کہ آپ اجتماعی طور پر ٹویٹر کو استمال کر کے اپنا پیغام عام عوام تک پہنچا کر حکومت بنا بھی سکتے ہیں اور گرا بھی سکتے ہیں ۔اور یہ کیسے ممکن ہے اس کی تفصیل پھر کبھی ۔۔۔۔۔۔۔

ٹویٹر کی اگر بات کی جائے تو ہمارے بہت سے پاکستانی ابھی بھی ناک بھوں چڑھاتے نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ بھی کوئی جگہ ہے اور کچھ تو یہاں تک کہتے ہیں جی ہاں ہم نے ٹیوٹر استمال کیا ہے مگر ہمیں اس کی ککھ سمجھ نہیں آئی ۔
چلیں آج ہم ٹویٹر کو ککھ کی بجائے آکھ ( آنکھ ) سے دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔ شاید کہ پاکستانیوں کے دل میں اتر جائے میری بات ۔۔۔۔

سب سے پہلے ٹویٹر ڈاٹ کوم twitter.com پر جائیں ۔ یہاں لوگن ہوں یا اپنا نیا اکاؤنٹ بنائیں ۔۔۔ جو کہ بہت آسان ہے ۔۔۔۔ نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔



ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے یا لاگن ہونے کے بعد آپ اپنے ٹویٹر کے پہلے صفحہ پر آجاتے ہیں ۔۔۔۔یہاں ہم سب سے پہلے سیٹنگ کرتے ہیں ۔۔
١ ۔۔ اپنی تصویر یا اس جگہ کو کلک کریں
٢ ۔۔اس سے منسلک ایک ونڈو کھلے گی جس پر نیچے ‘‘ سیٹنگ ‘‘ لکھا ہو گا اس کو کلک کر دیں ۔۔۔ نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔



اب ہم اپنی سیٹنگ کے مین صفحے پر آ گئے ہیں ۔۔۔ اگر آپ اپنے بائیں ہاتھ دیکھیں گے تو آپ کو ٹویٹر سیٹنگ کی مختلف آپشن نظر آ رہی ہوں گی ۔۔۔ سب سے اوپر اکاؤنٹ کو کلک کریں اس پر اپنی مرضی کی ترتیب دیں ۔۔۔ نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔



دوسرے نمبر پر ‘‘ سیکورٹی اور پرائیویسی ‘‘ کی آپشن ہے جو کہ انتہائی اہم ہے ۔۔۔اس کو ضرور استمال کرنا چاہئے تاکہ آپ اپنے اکاؤنٹ کو ہیکر وغیرہ یا کسی کے ہاتھوں غلط استمال سے بچا سکیں ۔۔۔جب آپ اس کو کلک کریں گے تو آپ کے داہنے ہاتھ اس کی تمام تفصیلات آ جائیں گے ۔۔۔ اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ موبائل ہے تو اس کو منتخب کریں ورنہ عام موبائل فون والی آپشن کو منتخب کریں ۔۔۔۔ویسے میری نگاہ میں عام موبائل فون والی آپشن سب سے بہتر ہے ۔۔۔اب آپ سوچیں گے کہ اس سے کیا ہو گا ،،،،،اس سے ہو گا یہ کہ آپ یا کوئی بھی اگر آپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ میں کسی اور براؤزر ، کمپیوٹر یا اینڈرائیڈ فون سے لاگن ہونا چاہے گا تو سب سے پہلے والے اسے سیکورٹی کوڈ بھیجیں گے جو اس موبائل نمبر یا اینڈرائیڈ فون پر آئے گا جو آپ نے منتخب کیا ہو گا اس کوڈ کو ڈالنے یا اس کو اوکے کرنے کے بعد ہی آپ یا کوئی اور ٹویٹر اکاؤنٹ میں لاگن ہو سکیں گے ۔
اس صفحے کے نیچے باقی تمام سیٹنگ بھی اپنی مرضی سے کر کے اس صفحے کو بھی سیو کر دیں ۔۔۔۔۔ نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔




بائیں ہاتھ تیسرے نمبر پر پاسورڈ کی آپشن ہے ۔۔۔ اس کو اگر آپ نے تبدیل کرنا ہے تو منتخب کریں ورنہ رہنے دیں ۔۔۔ چوتھے اور پانچویں نمبر کی آپشن کی فی الحال ضرورت نہیں ہے ۔ اس لئے اس پر بھی میں روشنی نہیں ڈالتا ۔۔۔

چھٹے نمبر کی آپشن یعنی موبائل والی آپشن سب سے اہم ہے اس کو منتخب کر کے کلک کر دیں آپ کے داہنے ہاتھ اس کی تفصیل آ جائے گی ۔
جب آپ اس آپشن کو کلک کریں گے تو سب سے اوپر موبائل کی آپشن ہو گی ۔۔آپ اس میں اپنا موبائل نمبر ڈالیں ۔۔۔۔موبائل نمبر ڈالنے کے بعد ٹویٹر آپ کو آپ کے موبائل پر میسیج بھیجے گا جس کا آپ نے اسی نمبر پر ریپلائی یعنی جواب دینا ہوگا۔
اگر آپ کا نمبر صحیح ہوا تو ٹویٹر آپ کے اکاؤنٹ پر آپ کا موبائل نمبر رجسٹرڈ کر لے گا۔۔۔رجسٹرڈ ہونے کے بعد اسی صفحے پر آپ اپنا موبائل نمبر اور بہت سے تفصیل دیکھیں گے جنہیں آپ اپنی مرضی سے منتخب کر کے صفحے کو سییو کر دیجئے ۔۔۔۔۔۔ نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔




ساتواں نمبر ای میل نوٹیفیکیشن کے لئے ہے اگر آپ چاہیں تو اس کو منتخب کر سکتے ہیں ۔۔۔۔
آٹھواں نمبر اپنے اکاؤنٹ کو عارضی طور پر خاموش کرنے کے لئے ہے
نواں آپشن اکاؤنٹ بلاک کرنے کے لئے ہے
دسواں نمبر اپنے مین صفحے کا ڈیزائین اور رنگ و خوبصورتی کے لئے ہے ۔۔۔۔ نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔



گیارواں نمبر پھر اہم ہے ۔جہاں ‘‘ ایپ ‘‘ لکھا ہوا ہے اسے کلک کریں۔۔ اس میں آپ اپنے اکاؤنٹ کو فیس بک کے ساتھ نتھی یعنی جوڑ سکتے ہیں ۔۔۔ یعنی جو ٹویٹ ( پیغام ) آپ ادھر لکھیں گے وہ ساتھ ہی آپ کے فیس بک پر بھی پبلش ( شائع ) ہو گا ۔۔۔ اگر آپ کا فیس بک کا پیج بھی ہے تو ساتھ ہی اس پر بھی شائع ہو گا ۔۔۔۔۔ نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔



اگر آپ کی اپنی کوئی ویب سائٹ یا بلاگ ہے تو بارہویں نمبر پر جو widgets کی آپشن ہے اس کو کلک کریں ۔اس کو کلک کرنے سے دائیں ہاتھ آپ کے جو آپشن آئی ہے اسے کلک کریں ۔۔۔۔ نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔



یہاں سے آپ اپنی مرضی کا widgets بنا کر اس کا ایچ ٹی ایم ایل کوڈ لے کے اپنی ویب سائٹ یا بلاگ میں ڈال کر اپنی وال کے پیغامات دیکھ بھی سکتے ہیں اور وہاں سے ہی آپ یا کوئی بھی آپ کی وال پر پیغامات پوسٹ بھی کر سکتا ہے ۔۔۔۔۔نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔



اب آپ کی تمام سیٹنگ مکمل ہو چکی ۔۔۔اب آپ بائیں ہاتھ اوپر ‘‘ ہوم ‘‘ پر کلک کر کے مین صفحے پر آجائیے ۔۔
1 ۔۔ جہاں نمبر ایک دیا گیا ہے وہ آپ کا دیا گیا نام ہے ۔۔ ٹویٹر پر آپ کی پہچان یعنی آپ کی آئی ڈی کی پہچان ‘‘ ایٹ دا ریٹ آف‘‘ ٹیگ یعنی ‘‘ @ ‘‘ اس ٹیگ سے ہوتی ہے ۔۔یعنی اگر آپ مجھے پیغام دیں گے تو ایسے لکھیں گے ۔۔۔۔۔ urduhome@ ۔۔۔۔۔اسی طرح آپ کسی کو بھی سرچ کر کے اسے ‘‘ فالو ‘‘ کر سکتے ہیں اور اسے پیغام بھیج سکتے ہیں ۔
2 ۔۔ یہاں آپ کے پیغامات کی تعداد لکھی ہو گی ۔
3 ۔۔یہاں پر وہ تعداد ہے جس کو آپ ‘‘ فالو ‘‘ کر رہے ہو
4 ۔۔یہاں پر وہ تعداد ہے جو آپ کو فالو کر رہی ہے
5 ۔۔یہاں بائیں ہاتھ پر وہ ‘‘ موضوعات ‘‘ ہیں اس وقت ٹویٹر پر چل رہے ہیں یعنی جس پر لوگ گفتگو کر رہے یا دلچسپی لے رہے ہیں ۔۔۔۔۔یہاں یہ بات بڑی اہم ہے کہ بڑی تنظیمیں یا گروہ اس ٹرینڈز کو اپنی مرضی سے تبدیل کرسکتی ہیں ۔۔۔۔ ۔۔۔
6۔۔ اس جگہ پر وہ تمام پیغامات آئیں گے جس کو آپ فالو کریں گے
7۔۔یہاں آپ اپنا پیغام لکھ کر پوسٹ کریں گے ۔۔۔ ٹویٹر پر لکھے گئے پیغام کو ٹویٹ کہتے ہیں
۔۔۔۔نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔



اب آپ کے ذہن میں خیال آئے گا کہ میں تو کسی کو جانتا تک نہیں میں کس کو فالو کروں ۔۔۔ تو غم نہ کریں جونہی آپ اپنا صفحہ کھولیں گے آپ کے دائیں ہاتھ ٹویٹر اپنی ٹویٹری دکھائے گا یعبی آپ کو آپ کے مطلب کے مرد و عورتوں کے نام دکھانا شروع کر دے گا۔۔۔۔جو جو آپ کو پسند آتا جائے اسے فالو کرتے جائیں۔۔۔۔۔جیسا کہ ایک دوست نے ‘‘ باجی پلیز ‘‘ کو کیا ہوا ہے ۔۔۔۔نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔



اب آپ نے ٹویٹر پر اکاؤنٹ بھی بنا لیا اور آپ اسے استمال بھی کر رہے ہیں اور آپ یہ بھی چاہتے ہیں کہ مجھے لمحہ بہ لمحہ تازہ حالات کا علم بھی ہوتا رہے یعنی تازہ خبریں ، حالات و واقعات یا کہ اندرون ملک یا بیرون ملک دوستوں ، رشتہ داروں کے حالات سے باخبری ان کے پیغامات اور آپ کے جوابات کا ان تک پہنچنا بھی ہو ۔۔۔ تو اس کے لئے آپ اپنے عام موبائل پر لمحہ بہ لمحہ با خبر بھی رہ سکتے ہیں اور اس کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔۔۔۔ایک نمبر یعنی آپشن والے پہیے کو کلک کریں اور اس کے بعد آپ نے صرف ایک کام کرنا ہے کہ جدھر 7 نمبر پر ‘‘ ٹرن آن موبائل ‘‘ لکھا ہوا ہے اسے کلک کر دیں ۔اس کے کلک کرنے سے جیونیوز کی تمام خبریں آپ کے عام موبائل تک آنا شروع ہو جائیں گی ۔۔۔۔ پہلے موبائل کمپنیوں کی جانب سے پابندی نہیں تھی مگر اب پاکستانی موبائل کمپنیاں پچاس پیغامات روزانہ آنے دیتی ہیں باقی وہ بلاک کر دیتی ہیں ۔۔۔۔ ۔ آئیے دیکھئے کیسے ۔۔۔نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔



اب انفرادی طور پر بھی دیکھیں یعنی آپ کسی کے بھی پیغامات اپنے عام موبائل پر پڑھ سکتے ہیں اور اس کا جواب بھی دے سکتے ہیں ۔آپشن والے پہیے کو کلک کر کے جہاں ‘‘ ٹرن آن موبائل ‘‘ لکھا ہوا ہے اسے کلک کر دیں ۔۔اب جو بھی ٹویٹ یعنی پیغام ساجد صاحب ٹویٹر پر کریں گے وہ آپ کے موبائل پر آئیں گے اور آپ ان کا جواب بھی دے سکتے ہیں ۔



نیچے دیکھئے پیغام موبائل پر کیسے آتے ہیں ۔۔۔۔نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔




ویب پر ٹویٹر کا ٹیٹوریل اپنے اختتام کو پہنچا اس میں بہت سی چیزیں میں نے طوالت کی وجہ اور کچھ خاص وجوہات کی بنا پر نہیں بتائیں ۔۔۔ان کا بتانا میں نے مناسب نہیں جانا ۔اب آتا ہوں ٹویٹر کے اس ڈیسکٹاپ سوفٹ وئیر tweetdeck کی جانب جو کہ بڑے ادارے یا تنظیموں کے زیر استمال میں رہتا ہے جس سے آپ ٹویٹر کو اپنے کمپیوٹر کے ڈیسکٹاپ سے ہی آسانی ، زیادہ تیزرفتاری ، ترتیب اور احسن طریقہ سے استمال کر سکتے ہیں ۔یہ ٹویٹر والوں کا ہی ڈیسکٹاپ سوفٹ وئیر ہے اور بالکل مفت ہے ۔۔۔آپ اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں

ٹویٹ ڈیسک کو ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔۔۔انسٹال کرنے کے بعد اسے کلک کر کے کھولیں اور اپنا لوگن نیم اور پاسورڈ دے کر لاگن ہو جائیں ۔نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔



لاگن ہونے کے بعد اگر آپ نے ویب پر ٹیوٹر میں سیکورٹی کے آپشن میں اپنا موبائل نمبر ڈالا ہوگا تو پہلے وہ سیکورٹی کا پوچھے گا۔۔۔نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔



اس کے بعد آپ اپنے مین صفحے پر پہنچ جائیں گے ۔۔اس میں آپ ایک ہی صفحے پر لسٹ بنا کر آسانی سے ترتیب دے سکتے ہیں ۔۔۔نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔




اگر آپ نے اس کی اپنی مرضی کی کوئی سیٹنگ وغیرہ کرنا ہو تو بائیں ہاتھ نیچے سیٹنگ کے آپشن میں جا کر کر سکتے ہیں ۔۔۔نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔




بائیں ہاتھ سب سے اوپر کلک کر کے آپ اس میں اپنی ٹویٹ ( پیغام ) لکھ کر بھیج سکتے ہیں۔۔۔نیچے دیکھیں تصاویر ۔۔۔۔



خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں